ایران میں زبردست زلزلہ آیا ہے، جس کی وجہ سے 5افراد ہلاک ہو گئے اور تقریباً 120افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ۔پریس ٹی وی نے جمعہ کے روز حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یوروپین-میڈیٹیرینین سيسمو لوجیکل سینٹر ( ای ایم ایس سی ) کے مطابق ایران میں جمعہ کی صبح 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ایران کے صوبہ آذر بائیجان کے دارالحکومت تبریزسے 118 کلو کی میٹر دوری مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے بعد چار آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔متاثرہ علاقے میں جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایران جغرافیائی طور پر اسے خطے میں واقع ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ ایران میں نومبر 2017 میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
ایران میں زلزلہ،5افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS