نارتھ ساؤنڈ:جیمما راڈرگیز (69) اور سمرتی مندھانا (74) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون
ڈے میچ میں 47 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی، اسی کے ساتھ مہمان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے جیت لی ہے ۔ویسٹ
انڈیز نے یہاں بدھ کی رات سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور
مقررہ 50 اوورز میں 194 رنز بنائے ۔ اس کے جواب میں ہندستانی خواتین نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 42.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر
195 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندستانی خاتون ٹیم نے اچھے آغاز اور راڈرگیز اور مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 141 رن کی سنچری
شراکت کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ راڈرگیز نے 92 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر 69 رنز اور مندھانا نے 63 گیندوں میں نو چوکے اور
تین چھکے لگا کر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ ونڈیز کی ہیلی میتھیوز نے دونوں اوپنروں کو پویلین بھیجا۔پونم راوت نے 24 اور کپتان متالی راج نے 20 رنز بنا
کر ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔ میتھیوز نے ونڈیز کیلئے 27 رن پر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے ۔اس سے پہلے ونڈیز ٹیم کا آغاز کافی خراب رہا اور اوپنر
میتھیوز کے 26 رنز کے بعد دیگر اوپنر نتاشا میکلینز 3 رنز اور شرمین کیمبل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ کپتان اسٹیفانی ٹیلر نے 112 گیندوں میں پانچ
چوکے اور دو چھکے لگا کر 79 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔ اسٹیسی این کنگ کا 38 رنز دوسرا بڑا اسکور رہا۔ دونوں نے 96 رن کی
شراکت کر کے اسکور کو باعزت بنایا۔
ہندستان کے لیے تجربہ کار جھولن گوسوامی نے 30 رنز اور پونم یادو نے 35 رن دے کر دو دو وکٹ لئے ۔ شکھا پانڈے ، راجیشوری گایکواڑ اور دپتی شرما
نے ایک ایک وکٹ نکالا۔میچ میں نصف سنچری لگانے والی مندھانا پلیئر آف دی میچ رہیں جبکہ ونڈیز کپتان اسٹیفانی کو پلیئر آف دی سریز منتخب کیا گیا۔دونوں
ٹیموں کے درمیان اب پانچ میچوں کی ٹوئنٹی 20 سریز کھیلی جائے گی جس کے پہلے دو میچ ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے ۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز پر کیا قبضہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS