غزہ: جنوبی غزہ کے خان یونس شہر پر سنیچر کی علی الصبح اسرائیلی بمباری میں تقریباً 26 فلسطینی مارے گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے دی ہے۔
رپورٹ میں مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں زیادہ تر بچے تھے۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آج ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے پر حملوں کا سلسلہ جاری
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
(یو این آئی)
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS