انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل کے مظالم نے سنجیدہ سطح پر جغرافیائی کشیدگی کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ یہ خطرہ بحیرہ اسودا قتصادی تعاون تنظیم کے جغرافیہ کو بھی کمزور کر دے گا لہٰذا فوری فائر بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے۔
وزیر خارجہ فیدان نے بحیثیت ٹرم چیئرمین، یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقدہ ،بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے 62 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے لئے پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ اور وباء کے گلوبل اثرات ابھی مدہم نہیں پڑے تھے کے
7 اکتوبر سے غزّہ پر حملے جاری ہیں۔ غزّہ میں اسرائیلی مظالم ایک ایسا جغرافیائی تناو پیدا کر رہے ہیں جو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے جغرافیے کو بھی مستحکم نہیں رہنے دے گا۔ اس پہلو پر ہمارا موقف نہایت واضح ہے اور وہ یہ کہ فوری طور پر فائر بندی کا اعلان کیا جائے، بلا تعطل انسانی امداد کو یقینی بنایا جائے، بین الاقوامی منظوری کے حامل پارلیمانی دائرہ کار میں اور دو حکومتی حل کی بنیاد پر امن مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
فیدان نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے انسانی المیوں کے مقابل بھی بین الاقوامی نظام کا فائر بندی میں ناکام رہنا اور بلا تفریق ہزاروں بچوں، عورتوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابل بعض ممالک کا مریضانہ حد تک خاموشی اختیار کرنا بھی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے آج بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی
وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، یوکرین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور کریمیا سمیت اس کی زمینی سالمیت کے حامل پائیدار امن کے لئے ہر طرح کی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس میں بحیرہ اسود راہداری کی بحالی بھی شامل ہے۔
(یو این آئی)