آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان بہت ہی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار انداز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ محمد شامی نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹیم کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ شریاس آئر نے 105 رنز بنائے۔ شبمن گل 80 اور کے ایل راہل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
#Shami becomes the first Indian bowler to take 7 wicket haul in World Cup history. 🔥 #INDvsNZ pic.twitter.com/PN7LrDKs5J
— Daily India (@DailyIndiaX) November 15, 2023
روہت شرما نے 47 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب 398 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 327 رنز بنا سکی اور 70 رنز سے میچ ہار گئی۔
مزید پڑھیں: ویراٹ کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 50ویں سنچری کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 69 اور گلین فلپس نے 41 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز محمد شامی نے سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔