آگرہ کے برہما کماری آشرم میں دو بہنوں نے کی خودکشی، واٹس ایپ پر بھیجی نوٹ

0

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں واقع برہما کماری آشرم میں دو حقیقی بہنوں نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے آشرم کے واٹس ایپ پر ایک خودکشی نوٹ بھیجا تھا۔ جس میں دونوں بہنوں نے خودکشی کے لیے آشرم کے چار ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر کن حالات میں ان بہنوں کو خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

خودکشی کرنے والی دونوں بہنیں آگرہ کے جاگنیر میں واقع برہما کماری آشرم میں رہ رہی تھیں۔ خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے آشرم کے واٹس ایپ پر ایک خودکشی نوٹ بھیجا تھا۔ اس میں دونوں بہنوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے لیے آشرم کے چار ملازمین ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی موت کے بعد آشرم کو غریب بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بتایا گیا کہ دونوں بہنوں نے آٹھ سال قبل برہما کماری میں دیکشا (سنیاس) لی تھی۔ تب سے وہ آشرم میں رہ رہی تھی۔

پولس نے آشرم کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے خودکشی نوٹ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ دونوں بہنوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے انہیں خودکشی کرنی پڑی۔ اس کے پیچھے ذمہ دار کون لوگ ہیں؟

مزید پڑھیں: راجستھان میں چار سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی، پولیس انسپکٹر گرفتار

آگرہ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ لڑکیوں نے خودکشی نوٹ میں جن ملازمین کا لیا ہے ان پر کیا الزام لگایا ہے، اس تعلق سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS