لندن: برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمان میں تقریر کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کے قتل عام کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رونے لگیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو جسے دیکھ کر میں جذبات پر قابو نہیں پاسکی۔
اس ویڈیو میں جب بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو اس نے بڑی معصومیت سے پوچھا کہ کیا میں مرگئی ہوں اور کیا آپ مجھے دفنانے کے لیے قبرستان لے جا رہے ہیں۔
Little girls in Gaza should be asking if they are being taken to playgrounds and planning for their futures, not asking if they are being taken to graveyards and planning to die.
Not enough is being done to let Palestinian children live! pic.twitter.com/Rtq5vSAsWl
— Naz Shah MP 💙 (@NazShahBfd) November 8, 2023
ناز شاہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان کی بات نہیں کرتے وہ تو کھیل کود اور میدان کی باتیں کرتے ہیں لیکن غزہ کے بچے قبرستان کو یاد کر رہے ہیں۔
برطانوی رکن اسمبلی نے اپنی حکومت سے سوال کیا کہ اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو بچوں کو قبرستان قرار دیا لیکن ہمارا ملک کب غزہ میں خوں ریزی رکوانے کے لیے عملی کام کرے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے: حماس
خیال رہے کہ غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں اور خوراک کی کمی پر یونیسیف اور سیو دی چلڈرن نامی تنظیموں نے بھی اپنی رپورٹس میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔