نئی دہلی: کیش فار کوئوری معاملے میں ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کی پریشانیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی نے مہوا کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے کیش فار کوئوری کیس کی وقتی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ درشن ہیرانندنی کے نقد لین دین کے معاملے کی تحقیقات کی سفارش حکومت ہند کو کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے کیش فار کوئوری کیس کی وقتی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ درشن ہیرانندنی کے نقد لین دین کے معاملے کی تحقیقات کی سفارش حکومت ہند کو کی گئی ہے۔
لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ شیئر کرنے کے الزام پر کمیٹی نے کہا ہے کہ مہوا کو اس سنگین جرم کی سخت سزا دی جانی چاہئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کیش فار کوئری تنازعہ زور پکڑنے کے بعد مہوا موئترا نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے لوک سبھا کی ویب سائٹ کا اپنا لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ بزنس مین درشن ہیرانندانی کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ تاکہ وہ ان کی طرف سے سوالات کر سکے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی، او بی سی سے انصاف کرنا نہیں چاہتے: اسد اویسی
معلوم ہوکہ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے الزام لگایا تھا کہ مہوا موئترا نے پارلیمانی آئی ڈی کا اپنا لاگ ان پاس ورڈ شیئر کیا تھا۔
نشی کانت دوبے نے دعویٰ کیا تھا کہ مہوا موئترا نے بزنس مین درشن ہیرانندنی کو لوک سبھا کی ویب سائٹ تک لاگ ان رسائی دی تھی۔ دوبے نے اس کی شکایت آئی ٹی منسٹر سے کی تھی۔ مہوا نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔