مسجد نبویﷺ میں نمازیوں اور زائرین کی آمد میں غیر معمولی اضافہ

0

مدینہ منورہ: گزشتہ ہفتے کے دوران مسلم اُمہ کے مقدس مقام مسجد نبوی میں 60 لاکھ 52 ہزار 79 نمازیوں اور زائرین عبادات کے لئے پہنچے، جوکہ غیر معمولی اضافہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں ہجوم کے انتظام نے 493,147 سے زیادہ زائرین کے داخلے کا اہتمام کیا تاکہ رسول اللہﷺ کو سلام عقیدت پیش کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلمﷺ میں 134,547 نمازیوں نے امن اور یقین کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب سے اس سے قبل سامنے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں مسجد نبوی میں رواں برس 20 کروڑ سے زائد افراد نے نماز و عبادات ادا کیں۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آنے والے دنوں میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا وائٹ ہاؤس پر اثر پڑا، دیوالی کے جشن کی تقریب کو روپی کور نے کیا خارج

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق رواں ہجری سال ماہ محرم سے یکم ذیقعد تک مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں اور صحنوں میں 200 ملین سے زیادہ افراد نے نمازیں ادا کی ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS