غزہ میں ہر گھنٹے 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہے ہیں

0

غزہ: فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے میں 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔
غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے جاری وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد معصوم شہری شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس صورتحال پر فلسطینی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اب تک غزہ پر 30 ہزار ٹن بارودی مواد برسا چکا ہے اور اس بمباری سے شہر کی 70 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی مجسمہ آزادی پر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاج

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فی کلومیٹر اسکوائر پر اسرائیل نے 82 ٹن بارود استعمال کیا اور غزہ کی 50 فیصد عمارتیں اسرائیلی بمباری اور چھاپوں سے تباہ ہو چکی ہیں۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS