غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں. ریز ے میں مکمل ہونے والے کچھ منصوبوں کی اجتماعی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر یہ باتیں کہی۔
ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو رکوائیں۔
ایردوان نے کہا کہ تاریخ کے تئیں ہماری ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ غزہ میں اس غیر اخلاقی اور وحشی قتل عام کرنےوالوں کے حامیوں کے جرائم کو مسترد کریں۔
مزید پڑھیں: لبنان میں سول گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 4 شہری جان بحق
یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
(یو این آئی)