ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

0
بنگلورو: نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ملی ہے، بنگلور میں مشکل حالات میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر ترقی ہو گئی۔ تاہم فخر زمان اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کے باعث ناقابل یقین فتح حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کا نیٹ رن ریٹ زیادہ بہتر نہ ہو سکا۔
پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0 عشاریہ 03 ہو گیا، جبکہ شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ 0 عشاریہ 39 ہے، جو کہ پاکستان کے نیٹ رن ریٹ سے بہتر ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان اب پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور میں بارش کے باعث میچ ختم کرنا پڑا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو برتری حاصل ہونے کے باعث میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔

ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے رہا، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے، فخر زمان 125 اور بابراعظم 66 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب بارش کے باعث میچ روکا گیا اور پھر بارش نہ رکنے کے باعث پاکستان فاتح قرار پایا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS