یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ یومِ اُڈما کی افتتاحی تقریب مع سائنٹفک پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

طب کے طالب علموں میں یونانی پیتھی کے تئیں خود اعتمادی اور ریسرچ کا رجحان پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت: حامد احمد

0

ممبئی (پریس ریلیز): ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کی جانب سے تین روزہ جشن اُڈماـ 2023 کا آغاز (3 تا 5 نومبر) ایم۔ ایچ۔ صابو صدّیق کالج آف انجینئرنگ، ممبئی میں ہوا۔ آج افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیّت سے ڈاکٹر این۔ ظہیر احمد (ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہند) جبکہ صدر مجلس کی حیثیّت سے ڈاکٹر ظہیر آئی۔ قاضی (صدر۔ انجمن اسلامیہ، ممبئی) جلوہ افروز تھے۔ پروفیسر منوّر حسین کاظمی (اکیڈمک چیئر۔یونانی، ہمدرد یونیورسٹی بنگلہ دیش)، پروفیسر عبدالودود (ڈائریکٹر۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلورو)، مسٹر بھوشن پاٹل (ڈرگ کنٹرولر آف مہاراشٹر)، ڈاکٹر آدیتی کلکرنی (لائسنسنگ آتھاریٹی، گورنمنٹ آف مہاراشٹر)، مولانا حکیم محمود احمد خاں دریابادی (سکریٹری جنرل۔ آل انڈیا علماء کاؤنسل)، ڈاکٹر زبیر شیخ (جنرل سکریٹری۔ آئی۔ ایم۔ پی۔ ایسوسیشن، صوبہ مہاراشٹر)، ڈاکٹر شفیق احمد (صدر۔ آل انڈیا یونانی طِبّی کانگریس، صوبہ مہاراشٹر)، جناب غنی ماجد بیبا (بورڈ ممبر آف اقراء یونانی میڈیکل کالج، جلگاؤں) اور جناب حامد احمد (قومی صدر۔ اُڈما) اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔
جشنِ آڈما کے افتتاحی پروگرام کا آغاز حکیم اعجاز احمد اعجازی (چیف۔ پریس اینڈ میڈیا، اُڈما) کی تلاوت کلام اللّٰہ سے ہوا۔ بعد ازاں اڈما کے معزز ذمّہ داران و عہدیداران ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید، جناب انور علی خاں، جناب مدثّر جمال بخشی، حکیم محمّد کاشف ذکائی، حکیم محمّد خبیب بقائی، جناب محمّد امجد علی فیض، حکیم عزیر بقائی، حکیم یثمانیل عثمانی، محمّد ارشد علی، ڈاکٹر شاہد بخش نے سبھی مہمانان کو پلانٹر پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔ جناب حکیم محسن دہلوی (جنرل سکریٹری، اُڈما) نے مہمان خصوصی اور صدر مجلس کو شال اور مومینٹو پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔ جناب حامد احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر منوّر حسین کاظمی، ڈاکٹر شفیق احمد، ڈاکٹر زبیر شیخ، مولانا حکیم محمود احمد خاں دریابادی، ڈاکٹر آدیتی کلکرنی، مسٹر بھوشن پاٹل، پروفیسر عبدالودود نے اپنے خطابات سے نوازا۔
بی۔ یو۔ ایم۔ ایس ٹاپرس ڈاکٹر انصاری الفیہ صدف مختار احمد (ممبئی)، ڈاکٹر محمّد ریحان فضل (تمکور، کرناٹک)، ڈاکٹر محمّد وسیم اکرم (گیا، بہار) اور ڈاکٹر مصباح آصف بدھرا (ممبئی) کو بطور اعزاز میڈل، سرٹیفکٹ اور پرائز رقم سے نوازا گیا۔
سوینئر کمیٹی، اڈما کے ممبران جناب محمّد جلیس، جناب منیر عظمت، جناب اعجاز احمد اعجازی اور محمّد نوشاد کی موجودگی میں معزز مہمانان نے جشنِ اُڈما۔ ۲۰۲۳ کا سووینئر جاری کیا۔
طب یونانی کے اہم موضوعات پر سات کتابوں کے ناشر ادارہ کتاب الشفاء کے بانی سیّد اسد حسین کی موجودگی میں کتابوں کے مصنّف حضرات کو بدست ڈاکٹر ان ظہیر احمد بطور اعزاز شال مومنٹو اور ایوارڈ کی رقم سے نوازا گیا۔ ان کتابوں کے مصنّف کے اسمائے گرامی ہیں ڈاکٹر عبدالودود، بڑے حکیم صاحب شیخ اکبر کوثر، پروفیسر حکیم قاری محمد عبدالقدوس، پروفیسر ڈاکٹر راشد قاضی، ڈاکٹر اس محمد اکرم، حکیم محمد یوسف انصاری، حکیم طلحہ اور سید افضل حسین۔
بعد ازاں جناب غنی ماجد بیبا نے اظہار خیال فرمایا اس کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر ان ظہیر احمد نے اپنے خطاب سے نوازا۔ سبھی مہمانان کو بطور یادگار اڈما کی جانب سے مومنٹو پیش کیے گئے۔ صدر مجلس جناب ڈاکٹر ظہیر آئی۔ قاضی صدر انجمن اسلامیہ ممبئی نے خطبہ صدارت سے نوازا۔ اخیر میں جناب محمّد صادق بابلہ (پروگرام کے کنوینر) نے سبھی مہمانان کرام اور شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیکنیکل سیشن دن کے 2.30 بجے سے شام 7 بجے تک چلا جس میں اہم موضوعات پر مقرّرین حضرات کی حیثیّت ڈاکٹر محمد خالد (لائسنسنگ آٹھاریٹی، یونانی محکمہ آیوش، حکومت دہلی) کے بعنوان: اَپ ڈیٹ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ اینڈ رُولس، ڈاکٹر مستان شیخ اور ڈاکٹر اس ارہام حسین (بھوپال) کے اہم بیانات ہوئے۔ پروگرام کے چیئرمین تھے پروفیسر سعید احمد (ہمدرد یونیورسٹی، نئی دہلی)، ڈاکٹر قاضی رشید انور (پرنسپل انجمن اسلامیہ یونانی میڈیکل کالج، ممبئی) اور ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید سی ای او میکس ریمیڈیز)۔ شرکاء کی حیثیّت سے طِبّی جامعات کے اساتذہ کرام، ماہرین و دانشورانِ طِب، محکمہ آیوش کے متعلقہ افسران، طلباء و طالبات اور اہلیان طب موجود تھے۔ کئی طبّی تنظیموں کے عہدیداران پروگرام میں شریک تھے جن میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے صوبائی عہدیداران کی موجودگی قابل ذکر ہیں۔
حسب پروگرام کانفرنس/ سی یو ایم ای، ورک شاپ اور آیوش ہیلتھ میلہ کا مزید دو دن اہتمام رہیگا۔ آیوش ہیلتھ میلہ میں ملک کی مختلف دواساز اداروں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں جن میں عوام کے لئے ماہر فن حکیموں کے ذریعہ فری چیک اپ اور خصوصی رعایت پر دوائیں دستیاب ہیں۔
اہلیانِ علم و دانش، حاملینِ طِب نیز طلباء و طالبات اس اہم و منفرد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور عوام طبّی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

✍🏼اعجاز احمد اعجازی
پریس اینڈ میڈیا، اُڈمـــا
4 اکتوبر، 2023ء

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS