افغانستان میں شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع نسائی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔سیکورٹی چوکیوں میں طالبانی دہشت گردانہ حملے میں4سیکورٹی اہلکاروں اور8جنگجوؤں سمیت12افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ہفتے کی شام ضلع نسائی کی کچھ چوکیوں پردہشت گردوں نے حملہ کیا۔جس میں12 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان نک محمد نجاری نے اتوار کواطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ لڑائی جاری ہے اور سیکورٹی فورسز نے مسلح دہشت گردوں کا علاقے سے خاتمہ کر دیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں صوبہ بدخشاں کے واردوج، يمقام اور کران و منجان اضلاع میں اپنے گڑھ کھو چکے طالبانی جنگجوؤں نے ابھی تک اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS