مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن اب تک مطلع صاف نہیں ہوسکا ہے کہ حکومت کس کی بننے والی ہے۔
فی الحال جوڑ توڑ کی سیاست جاری ہے۔شیوسینا کے صدر ادئے ٹھاکرے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کسانوں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیے ہیں۔ اور دعویٰ کررہے ہیں کہ کسان بھی یہی چاہتے ہیں کہ شیوسینا کا وزیراعلیٰ بنے۔
دوسری جانب شیو سینا کے سنجے راوت نے شرد پوار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں شرد پوار کے قد کا لیڈر نہیں ہے۔
سنجے راوت نے 170اراکین اسمبلی کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔وہیں این سی پی سربراہ شرد پوار کی پارٹی کے لیڈران کے ساتھ میٹںگ بھی شروع ہوچکی ہے۔
این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہاکہ مہاراشٹر میں شیوسینا کا وزیراعلیٰ بننا ممکن ہے۔
شیوسینا نے170اراکین اسمبلی کی حماعت کا دعویٰ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS