ہر روز اسرائیل بمباری میں 370 فلسطینی شہید اور 858 زخمی ہو رہے ہیں

0

نئی دہلی: اس وقت پوری دنیا کی نظریں فلسطین پر ہیں، جہاں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور بے یارو مددگار شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ اب تک اسرائیل کے حملہ میں سات ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، جس میں چالیس فیصد بچے شامل ہیں۔ ہر روز اسرائیل کی بمباری میں تین سو ستر فلسطینی شہید ہو رہے ہیں جبکہ پانچ سو اٹھاون شہری زخمی ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ ڈبلو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اس وقت پچاس ہزار سے زائد حاملہ خواتین موجود ہیں جو بغیر ڈاکٹروں کے علاج کے پریشانی کے عالم میں ہیں۔

اقوام  متحدہ نے اسرائیل کی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا لیکن اس سے اثر اسرائیل پر کسی طرح کا فرق نہیں پڑا، جس کے بعد فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی طرف سے اسرائیل پر حملہ تیز کر دیا۔

الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل کی بمباری میں آٹھ ہزار اٹھائیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد سولہ ہزار دو سو سنتانویں بتایا گیا ہے۔ اس طرح ہر روز تین سو ستر فلسطینی شہید اور آٹھ سو انٹھاون زخمی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بعض یرغمالی رہا کریں گے مگراسرائیل کو مزہ ضرور چکھائیں گے: حماس

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کا بڑا قدم، آن لائن نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS