نئی دہلی: آبکاری گھوٹالہ معاملے نے دہلی کی عآپ حکومت کو بری طرح پریشان کر دیا ہے۔ ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ جیسے سرکردہ لیڈران پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اور اب ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کو آئندہ 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کیجریوال سے اپریل ماہ میں بھی پوچھ تاچھ ہوئی تھی جب سی بی آئی نے سمن بھیجا تھا۔
AAP Leader Saurabh Bhardwaj’s statement on the summoning of party national convenor and Delhi CM Shri Arvind Kejriwal pic.twitter.com/APMMdqE9DA
— AAP (@AamAadmiParty) October 30, 2023
معلوم ہو کہ 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آبکاری گھوٹالہ معاملے میں گزشتہ 8 ماہ سے جیل میں بند منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کر دی۔ اس کے بعد دیر شام ای ڈی نے اروند کیجریوال کو نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ ان سے 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے عآپ لیڈر سنجے سنگھ کو بھی 4 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔