ئی دہلی
بینکوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم نومبرسے بینکوں میں کئی اہم تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔جس کا اثر براہ راست بینک صارفین کو پڑنے والا ہے۔جس کی وجہ
سے روپے کی نکاسی وغیرہ میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایس بی آئی ڈپازٹ پر سود کی شرح بدل رہی ہیں تو وہیں کچھ ریاستوں میں سرکاری بینکوں کے کھلنے اور بند کرنے کے اوقات بھی تبدیل ہونے والے ہیں۔
بینکوں کی اہم تبدیلیوں میں:
اگر آپ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کسٹمر ہیں تو یکم نومبر سے ڈپازٹ پر سود کی شرح بدلنے والی ہے۔ بینک کے اس فیصلے کا اثر 42 کروڑ صارفین پر پڑے گا۔ ایس
بی آئی کے 9اکتوبر کے اعلان کے مطابق، ایک لاکھ روپئے تک کے ڈپازٹ پر سود کی شرح 0.25 فیصدی گھٹا کر 3.25 فیصدی کر دی گئی ہے۔ ایک لاکھ سے
زیادہ کے ڈپازٹ پر سود کی شرح کو ریپو ریٹ سے جوڑا جا چکا ہے۔
یکم نومبر سے بینکوں کے اصول و ضوابط میں تبدیلیاں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS