نئی دہلی: حکومت نے ہفتہ کو واضح کیا کہ اس نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل منظور کردہ قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا کیونکہ اس میں دہشت گردی سمیت ہندوستان کے مستقل اور متوازن نقطہ نظر کے تمام عناصر شامل نہیں تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ کل 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک غیر معمولی خصوصی اجلاس میں اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں توازن کے لیے ہندوستان کے نقطہ نظر کے تمام عناصر کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد پر ہمارے ووٹ کی رہنمائی اس مسئلے پر ہمارے مضبوط اور مستقل موقف سے ہوئی۔ ووٹ کی ہماری تشریح ہمارے موقف کا جامع اور کلی طور پر اعادہ کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی پر کوئی مبہم بات نہیں ہو سکی۔ قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے چونکا دینے والے اورقابل مذمت تھے۔ ہماری ہمدردیاں یرغمال بنائے گئے لوگوں کے ساتھ بھی ہیں۔ ہم ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
قرارداد میں غزہ میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران پر اپنے تحفظات کا سختی سے اظہار کیا گیا۔ غزہ میں جاری تنازعہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا باعث ہے۔ عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے اپنی جانوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔ اس انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ہم عالمی برادری کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان نے بھی اس کوشش میں تعاون کیا ہے۔
اس کے علاوہ، ذرائع کے مطابق قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جاری تنازعہ میں شہریوں کی جانوں کے زبردست نقصان پر گہری تشویش ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی مخاصمت سے انسانی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ تمام جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ہندوستان نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل فلسطین مسئلہ کے مذاکراتی حل کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے اس کی تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک خودمختار اور قابل عمل ریاست فلسطین کے قیام اور دو ریاستی حل ہو گا جو اسرائیل کے ساتھ پر امن طریقے پر رہیں۔ اس مقصد کے لیے، ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کریں، تشدد سے گریز کریں اور جلد از جلد براہ راست امن مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے کام کریں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے فلسطین کے 3000 بچوں اور 1700 خواتین کو ابدی نیند سُلا دیا ہے: ریاض منصور
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 یرغمالی مارے گئے: حماس
ذرائع کے مطابقاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں کی کوئی واضح مذمت شامل نہیں تھی۔ مرکزی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے اس پہلو کو شامل کرنے کے لیے ایک ترمیم پیش کی گئی۔ ہم نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور اس کے حق میں 88 ووٹ حاصل کیے، جو مطلوبہ دو تہائی اکثریت سے کم تھے۔ چونکہ قرارداد کے حتمی مسودے میں ہمارے موقف کے تمام عناصر شامل نہیں تھے، اس لیے ہم نے اسے منظور کرنے کے لیے ووٹ دینے سے گریز کیا۔
(یو این آئی)