فائیو جی سے ٹیومر کا خطرہ

    0

    جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق میں وائی فائی راؤٹر سے نکلنے والے 'مائلڈ الیکٹرو میگنیٹک ریڈیئشن' سے مردوں میں نطفہ کی نقل و حرکت پر پڑنے والے سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔

     

     

    ممبئی آئی آئی ٹی کے پروفیسر گریش کمارنے کہا کہ 'اب وائی فائی راؤٹر کے الیکٹرو میگنٹٹك ریڈیشن سے نطفہ کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہے تو 'ہائی پاور 5 -جی نیٹ ورک کی وجہ سے لوگوں کے دماغ کے ٹیومر سمیت کئی طرح کی سنگین بیماریوں کی زد میں آنے کے خدشات کے بارے آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے'۔

     

     

     

    جاپان کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی اس تازہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ نہ صرف موبائل ہینڈسیٹ بلکہ وائی فائی راؤٹر سے نکلنے والا الیکٹرو میگنٹک ریڈیشن بھی مردوں کے نطفہ کی نقل و حرکت میں کمی لا نے کا سبب بن رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ '21 ویں صدی میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے بعد مردوں میں نطفہ کی غیرفعالیت سب سے بڑا مسئلہ ہو گا۔'

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS