واشنگٹن: امریکہ میں لیوسٹن کے مائن علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ فاکس نیوز نے ایک اہلکار کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص زیر حراست ہے۔
مائن اسٹیٹ پولس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
(یو این آئی)
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS