غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد کے ایک کالج میں جئے شری رام بولنے پر طالب علم کو اسٹیج سے اتارنے والی معلمہ برخواست کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ویڈیو میں ایک طالب علم کو اسٹیج سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا کہ اس نے جئے شری رام کہا تھا۔ اس کے بعد کالج کی دو خواتین
गाजियाबाद के क्रासिंग रिपब्लिक स्थिति #ABESCollege कॉलेज प्रबंधन ने दोनों प्रोफेसर को सस्पेंड किया।
प्रोफेसर ममता गौतम और डॉ स्वेता शर्मा को सस्पेंड किया गया।
मैं इस कॉलेज के ग्रुप ABES IT का पूर्व छात्र(2014 बैच) होने के नाते इस निर्णय पर साधुवाद करता हूँ।
जय श्री राम🚩 pic.twitter.com/ujPhHnEPi9
— Reetesh Maheshwari (@Reetesh777) October 21, 2023
اساتذہ اس طالب علم پر غصے میں آگئیں اور اسے سب کے سامنے ڈانٹ کر اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندو شدت پسند جماعتوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور دونوں معلمہ کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔ معاملہ طول پکڑتا دیکھ کر کالج انتظامیہ نے خاتون اساتذہ کو برخواست کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: میچ کے دوران پاکستان زندہ باد بول رہے شخص کو پولیس نے روکا، دیکھیے ویڈیو