بنگلورو: عالمی کپ 2023 میں کل رات (21 اکتوبر) کو ایک نیا تنازعہ اس وقت کھڑا جب پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ میں پاکستانی شائقین کو پاکستان زندہ باد کہنے سے روک دیا گیا۔ پولیس نے پاکستانی شائقین کو واضح طور پر ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائیں۔ جس کے بعد صرف اسٹیڈیم میں ہنگامہ نہیں ہوا بلکہ اب سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے۔
Pakistani Cricket fan, who has Pakiscome to Support his Team, not being allowed to Cheer for his team by saying Pakistan Zindabad. India is not fit to host any multinational Tournament pic.twitter.com/hKoWtRNQ9c
— Joy (@Joydas) October 20, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک سیکیورٹی افسر پاکستانی شائقین سے کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ لگائیں۔ اس کے جواب میں پاکستانی مداح یہ بحث بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ وہ پاکستان کا ہے اور اگر وہ پاکستان کا نعرہ نہیں لگائے گا تو کون لگائے گا؟ مداح کو یہ کہتے بھی سنا جا سکاتا ہے کہ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کا میچ چل رہا ہے اور لوگ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگا رہے ہیں تو وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں نہیں لگا سکتا۔ اس پر پولیس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگ سکتے ہیں لیکن پاکستان زندہ باد کے نہیں۔
It’s shocking and upsetting to see that people are being stopped from cheering “Pakistan Zindabad” at the game.
This totally goes against what the sport is about!#CWC23 #PAKvsAUS #AUSvsPAK pic.twitter.com/iVnyFlNB09
— Momin Saqib (@mominsaqib) October 20, 2023
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی کرکٹ شائقین شدید غصے میں ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی شائقین اپنی ہی ٹیم کو خوش نہیں کر پا رہے ہیں۔ کچھ ہندوستانی کرکٹ شائقین بھی پولیس کے اس رویے کو درست نہیں کہہ رہے ہیں۔ درحقیقت کھیلوں کے میدانوں میں ہر شائقین کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند کے ٹیم کے حق میں آواز بلند کرے۔ ایسے میں بنگلورو سے سامنے آنے والا یہ ویڈیو یقیناً بڑے تنازع کا سبب بن سکتا ہے۔