غزہ میں دو سو سے ڈھائی سو اسرائیلی قید میں

0

غزہ: غزہ میں 200 سے 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ گروپ نے 200 افراد کو قید کر رکھا ہے اور باقی کو غزہ پٹی میں دیگر مزاحمتی گروپوں نے پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 اسرائیلی مارے گئے ہیں جن میں تل ابیب میں مقیم اسرائیلی آرٹسٹ گائے اولیویس بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح گروپ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا

واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے ملحق اسرائیلی شہروں پر زبردست حملہ کیا تھا۔ جس کے جواب میں اسرائیل کو غزہ پر جوابی حملے کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسرائیل اور غزہ میں جاری تنازع کے دسویں روز میں دونوں فریقوں کے تقریباً 4000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS