یروشلم: جنوبی اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے میں مرنے والوں کی تعداد 900 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے سرکاری ادارے کان ٹی وی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
اسرائیلی سرکاری افسرابن نےژنہوا کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن ابھی تک جنوبی اسرائیل کے کچھ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں، جہاں ہفتے کے روز حملہ کرنے والے حماس کے عسکریت پسند اب بھی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد 2,616 ہو گئی ہے جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔ غزہ کے جنگجو گروپوں کے مطابق فلسطینی انکلیو میں تقریباً 130 اسرائیلیوں یرغمال بناکر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیئے: مغویوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کی حماس سے مذاکرات، ذرائع
اس دوران فلسطینی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 560 افراد مارے گئے ہیں۔