انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے سامنے نہیں جھکیں گے جو دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرکے انہیں گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آک پارٹی کے چیئرمین اور صدر ترکیہ ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ان کی پارٹی کے چوتھے ہنگامی کنونشن سے قبل کے ہال کے سامنے جمع ہونے والے شہریوں سے خطاب کیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ہم نے پارٹی کی 22 سالہ تاریخ میں (مئی کے عام انتخابات میں) 17ویں انتخابی کامیابی حاصل کی، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مختلف مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ترکیہ کو اس کے مقاصد تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:
حماس کے حملے میں اب تک چالیس اسرائیلی ہلاک، نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں
جناب ایردوان نے کہا کہ”ہم ان لوگوں پر توجہ نہیں دیتے جو ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔ ہم ان لوگوں سے رعایت نہیں برتتے جو ہمیں اپنی لاٹھیاں دکھاتے ہیں۔ ہم کسی بھی قیمت پر ترکیہ کے مفادات اور سلامتی کو گروی نہیں رکھتے، ہم ان لوگوں کے سامنے نہیں جھکتے جو دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرکے ہمارا گھیراؤ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”