ادب کا نوبل انعام ناروے کے جان فاسے کو دیا گیا

0

اسٹاک ہوم: جمعرات کو اعلان کیا گیا کہ ناروے کے مصنف جان فاسے کو سال 2023 کے لیے ادب کا نوبل انعام دیا جائے گا۔ فاسے کو یہ ایوارڈ ان کے ڈراموں، ناولوں اور بچوں کے لیے لکھی گئی کتابوں کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انعام دینے والی نوبل لٹریچر کمیٹی کے چیئرمین اینڈرس اولسن نے کہا کہ مسٹر فاسے کو نوبل ادب کا انعام دینے کا فیصلہ “نارویجن پس منظر کے ساتھ ان کے شاندار ادبی کاموں کے لیے کیا گیا ہے۔”

64 سالہ مسٹر فاسے نے اس ایوارڈ پر اپنے رد عمل میں کہاکہ “میں بہت خوش ہوں، میں اسے خالص ادبی مشق کے لیے ایک ایوارڈ کے طور پر دیکھتا ہوں، جس کا پہلا اور سب سے اہم مقصد ادب ہے، جس کا مقصد بغیر کسی دیگر خیالات کے ادب ہیں۔‘‘

 فاسے شاعری بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً 40 ڈراموں کے ساتھ ساتھ کچھ ناول، مختصر کہانیاں، بچوں کے لیے ادبی کتابیں، نظمیں اور بہت سے مضامین لکھے ہیں۔ نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے کہاکہ “یہ اعزاز ان کے (فاسے کے) منفرد ڈراموں اور نثر کے لیے ہے جو عام لوگوں کو آواز دیتے ہیں۔”

سال 2022 کا ادب کا نوبل انعام فرانسیسی مصنف ایرناؤکس کو دیا گیا تھا۔ محترمہ ایرناکس 119 نوبل ادب انعام یافتہ افراد میں صرف 17 ویں خاتون تھیں۔ ادب کا نوبل انعام جیتنے والے کو 11 ملین سویڈش کرونر (تقریباً 997,700 امریکی ڈالر) دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

عراق کے شمال میں ترکی کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے تباہ ہوئے
اترپردیش میں سماجوادی رہنما ابو عاصم اعظمی کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، ملک کے کئی حصوں میں کاروائی

جیتنے والوں کو دسمبر میں ایک ایوارڈ تقریب میں 18 قیراط سونے کا تمغہ اور توصیف پیش کی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈ سویڈن کے موجد اور نوبل انعام کے بانی الفریڈ نوبل کی وصیت میں مختص فنڈز سے دیا گیا ہے۔ موجد مسٹر نوبل کا انتقال 1896 میں ہوا تھا۔

NNNN

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS