تائپے: تائیوان میں طوفان کوئینو کی وجہ سے ہوئے حادثہ میں کم از کم 190لوگ زخمی ہو گئے اور بجلی کھمبوں اور تاروں کے تباہ ہونے سے 60,000سے زیادہ گھروں اور تجارتی عمارتوںمیں ابھی بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔
تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی (سی این اے) نے جمعرات کو بتایا کہ کوئینو طوفان مقامی وقت کے مطابق تقریبا 8:20 بجے جزیرے کے شمال میں پنگ ٹونگ کاونٹی کے ساحل پر پہنچا۔ طوفان کی زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 48 میٹر فی سکینڈ (106.8میل فی گھنٹہ) تھی۔ ہوا نے تجارتی بینروں، تاروں، شہر کے تعمیرات کو تباہ کر دیا۔ طوفان سے بڑی تعداد میں پیڑ بھی گر گئے۔
جزیرے کے جنوب مشرقی ساحل ، لین یو جزیرے (آرکڈ جزیرے)پر95میٹر فی سکینڈ(212میٹر فی گھنٹہ )تک ہوا چلی۔ ہو اکی یہ رفتار سب سے تیز رہی۔
تائیوان پاور کمپنی کے مطابق طوفان نے 174,500سے زیادہ گھروں اور تجارتی عمارتوں کو برقی توانائی سے محروم کر دیا ہے۔حال میں زیادہ تر طوفان متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے تقریبا60,000سے زیادہ گھر ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔
آفت کی وجہ سے مقامی ہوائی اڈوں نے 42انٹر نیشنل اڑانیں اور 182مقامی اڑانیں رد کر دیں ہیں۔ بحریہ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے:
پاکستان اور افغانستان سرحد پر فائرنگ میں دو لوگوں کی موت
طوفان جمعہ کی صبح تک جزیرے کے موسم کو متاثرکرتا رہے گا۔محکمہ موسمیات ایجنسی نے پہلے پنگ ٹونگ، تائی تونگ اور ہولی این کاو¿نٹی کے ساتھ ساتھ تائپے کے پہاڑی علاقوں میں بارش ہونے کی تنبیہ دی ہے۔