کھڑگے نے منریگا اسکیم میں کٹوتی پر مودی حکومت کو گھیرا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بدھ کے روز مودی حکومت پر منریگا اسکیم میں کٹوتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت نے 18 سال پہلے یہ اسکیم شروع کی تھی اور آج بھی دور دراز کے دیہی علاقوں کے کروڑوں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے 2005 میں اسی دن منریگا اسکیم کو لاگو کیا تھا تاکہ ملک کے کروڑوں لوگوں کے ‘کام کرنے کا حق’ یقینی بنایا جا سکے۔ اس اسکیم کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین سمیت تقریباً 14.5 کروڑ مزدوروں کو اس کا براہ راست فائدہ مل رہا ہے، لیکن اب مودی حکومت نے اس میں بھی تخفیف کر دی ہے۔
“اگرچہ مودی حکومت نے اس سال منریگا کے بجٹ میں 33 فیصد کی کٹوتی کی ہے اور 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر منریگا کی اجرت میں 6,366 کروڑ روپے بقایا ہیں، لیکن کانگریس پارٹی کے ذریعہ شروع کردہ اس اہم پروگرام سے اب بھی 14.42 کروڑ مزدوروں فائدہ ملتا ہے جن میں نصف سے زیادہ خواتین ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا، “منریگا کوویڈ 19 کے بحران میں لاک ڈاؤن کے دوران جان بچانے والا ثابت تھا اور اس نے کروڑوں مزدوروں کے لیے حفاظتی جال کے طور پر کام کیا، جس سے وبائی امراض کے دوران ان کی آمدنی کے 80 فیصد کی بھرپائی ہوئی۔”
کانگریس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ بھی کہا، “ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں اس دن منریگا کو منظور کیا گیا تھا۔ تب سے لے کر اب تک لاکھوں لوگوں کو روزی روٹی کا تحفظ فراہم کرکے، منریگا نے کورونا بحران کے دوران مزدوروں کی آمدنی کے 80 فیصد تک نقصان کی تلافی کی ہے۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS