اسلام کے دامن پر لکھا ہے یہ خوش خط میں
کونین میں ششماہی بس ایک شہادت ہے
تو تھام لے دامن کو ہر لمحہ کرم ہوگا
یہ آل پیمبرؐ کی جاگیر ہے دولت ہے
…
ہاں فخر مسلسل ہے اس صدقہ خواجہ پر
شبیر کی نسبت سے مولیٰ کی عنایت ہے
سچ ہے مگر کڑوا کہہ دے تو ضیاء سب سے
ہے فیض معین جس سے مسلم کا یہ بھارت ہے
…
غلام ابن حیدر ہوں ہے دنیا میری ٹھوکر میں
جسے اللہ عزت دے وہ رسوا ہو نہیں سکتا
ضیاء میں ہوں گدا خواجہ معین الدین کے در کا
وسیلہ جیسا ہے میرا سبھی کا ہو نہیں سکتا
ضیاءؔ قادری اجمیری، حیدرآباد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS