غزل: پیام رب کا جہاں میں اب عام ہوجائے – برائے دین محمد یہ کام ہو جائے

0

برائے دین محمد یہ کام ہو جائے
خدایا ایسا کوئی انتظام ہو جائے
نبی کے شہر میں حاضر غلام ہوجائے
تڑپ تڑپ کے دل بیقرار کہتا ہے
مدینے جانے کا کچھ انتظام ہو جائے
نبی کا عشق ہی دیتا ہے زندگی ہم کو
نہ ہو یہ عشق تو جینا حرام ہو جائے
اگر میں جاؤں مدینے تو پھر نہیں لوٹوں
تمام عمر وہیں پر قیام ہو جائے
رفیق ثور ہوں فاروق ہوں غنی کہ علی
وہ ہے نبی کا جو ان کا غلام ہوجائے
خدائے پاک یہی التجا ہے فہمی کی
یہ زیست عشق نبی میں تمام ہوجائے

ڈاکٹر مہدی حسن خان فہمی ندوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS