ہندوستان میں کورونا سے 871ہلاکتیں

0

نئی دہلی(یو این آئی) : بھلے ہی ملک میں کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہو لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 871مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ہے ، جب کہ ایک دن پہلے یہ تعداد 627 تھی۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کی صبح 7بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 افرا کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.19 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 35 ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 35 ہزار 939 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اب تک ملک میں کووڈ سے کل تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.89 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے ۔ریاست تمل ناڈو میں اسی عرصے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1671 سے گھٹ اب یہ تعداد 211863 رہ گئی ہے اور اسی عرصے کے دوران مزید 48 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37460 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 28156 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3029961 ہو گئی ہے ۔ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 9996 گھٹ کر یہ تعداد 45729 رہ گئی اور مزید 34 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20515 اب تک 1920423 مریض جان لیوا وبا شفایاب سے پاک ہو چکے ہیں۔ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 7130 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 65263 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 1908570 ہو گئی ہے ، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23139 ہو گئی ہے ۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4023 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 29152 رہ گئی ہے ، جب کہ 8042 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس مہلک وائرس سے صحتمند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1764411 ہوگئی ہے ۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25769 ہو گئی ہے ۔ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3807 عدد کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 113300 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد2120717 اوراسی دوران مزید 12 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 14591 ہو گئی ہے ۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 894 سے بڑھ کر 40414 ہو گئے ہیں، جب کہ اسی عرصے کے دوران مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4083 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 710479 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے ۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14608ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 154663 ہو گئی ہے ، جب کہ اس ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 597 ہے ۔ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 6780 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 80488 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1089864 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9202 پر مستحکم ہے ۔ریاست اڈیشہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5464 سے گھڑ مجموعی تعداد 53759 رہ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1173907 اور مرنے والوں کی تعداد 8560 ہو گئی ہے۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1167 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 26123 رہ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1077082 اور مرنے والوں کی تعداد 13809 ہو گئی ہے۔ ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 33036 ہو گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 684944 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17129 ہو گئی ہے ۔ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 117884 رہ گئے ہیں اور اب تک 992431 مریض صحت یاب اور مرنے والوں کی تعداد 17159 ہو گئی ہے۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1328 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 8994 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 799308 لوگ کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12211 ہو گئی ہے۔ ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 236 سے گھٹ کر 31086 رہ گئے اور اب تک 376907 افراد اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں جبکہ 7521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS