بہار میں کورونا  کے 87 نئےمعاملے 

0

پٹنہ: بہار کے  اٹھارہ الگ الگ ضلعوں میں دو بچیوں اوردو بچوں سمیت 87 لوگوں  میں کورونا پازیٹیو پائے  جانے  سے ریاست میں  انفیکشن
سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 6183 ہوگئی  ہے۔محکمہ صحت نے سنیچر کو دوپہرمیں جاری جمعہ کی دیر رات کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بانکا میں کورونا  کے سب سےزیادہ پندرہ معاملے  سامنے آئے ہیں ساتھ ہی پٹنہ میں چودہ،پورنیہ میں تیرہ،بھاگلپورمیں بارہ،بھوجپوراوراورنگ آباد میں چھ۔چھ اورسیتامڑھی میں پانچ لوگ متاثرپائے گئے ہیں۔اسی طرح روہتاس ضلع میں تین،سیوان،نوادہ اورکشن گنج میں دو۔دو اوردربھنگہ،جہان آباد،بکسر،مظفرپور،گوپال گنج، مدھے پورہ اور کشن  گنج میں ایک۔ایک معاملہ سمیت مجموعی طور سے 87 لوگوں کے کورونا  سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں دو بچی،دو بچہ اورنو خواتین شامل ہیں،اس طرح بہار میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد  بڑھ کر 6183 ہوگئی ہے۔
محکمہ کے مطابق متاثروں میں سے زیادہ تردوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں،جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطح  کے کورنٹائن سینٹرمیں رکھا گیا ہے
اور یہیں  سے ان کے سمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ متاثروں کے رابطہ میں آئے لوگوں کو الگ  کردیا گیا ہے۔ ہوم کورنٹائن میں رہ رہے باہر سے آئے
لوگوں کا گھر گھر جائزہ لیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS