اورنگ آباد: (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 8649 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 159 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے متاثر رہا جہاں انفکیشن کے 1497 نئے معاملے سامنے آئے اور 44 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد لاتور میں1400لوگ متاثر ہوئے اور 24کی موت ہوئی۔ جبکہ ناندیڑ میں 850 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 26 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ پربھنی میں 840 نئے معاملے اور 22لوگوں کی موت ہوئی۔اسی طرح عثمان آباد میں 810 نئے معاملے اور 20 لوگوں کی موت ۔ جالنا مین 984 نئے معاملے اور 12 مریضوں کی موت ہوئی وہیں بیڑ میں 1195 نئے معاملے اور چار لوگوں کی موت جبکہ ہنگولی میں 323 نئے کیسز جب کہ چار متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 8649 نئے کیس ، 159 کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS