اورنگ آباد: (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 8093 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 173 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ ، بیڑ اور لاتور لاتور سب سے زیادہ متاثر رہے جہاں 1210۔ 1210نئے معاملے سامنے آئے اور28 ، 28 افراد کی موت ہوئی ۔ اس کے بعد میں اورنگ آباد میں 1496افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاتور میں 1478 لوگ متاثر ہوئے اور 26 کی موت ہوئی۔ اسی طرح پربھنی میں 943نئے معاملے اور 25 لوگوں کی موت ہوئی۔ جالنا میں 809 نئے معاملے اور 16 لوگوں کی موت، عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 16مریض فوت ہوئے اورہنگولی میں 216نئے کیسز جبکہ ساتمتاثرہ افراد کی موت ہوئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 8093 نئے کیس ، 166 کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS