لندن(یواین آئی) برطانیہ حکومت کے ایونٹ ریسرچ پروگرام (ای آر پی) کے حصے کے طور ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ کو انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز کے 13جولائی کوہونے والے تیسرے اورآخری ون ڈے میچ کے لئے 80 فیصد شائقین کوداخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ اجازت کے مطابق ایجبسٹن میدان سوشل ڈسٹینسنگ کے بغیر اسٹیڈیم اورگیسٹ لاونج میں 19ہزار شائقین کو بیٹھانے کا اہل ہوگا، جس میں 16سال سے کم عمر کے لوگ بھی شامل ہوں گے ، حالانکہ 11 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو داخلے کی اجازت کے لئے میچ سے کم ازکم 14 دن پہلے کی کورونا منفی رپورٹ یا دو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ایجبسٹن کو اس ماہ کے آغاز میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لئے 70 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ چار دن کے اس ٹیسٹ میں ہردن 60 ہزار شائقین نے میچ دیکھا تھا۔ اس دوران 16 سال سے کم عمر والوں کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی۔واروکشائر کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر اسٹورٹ کین نے ایک بیان میں کہا، ‘‘ویسٹ مڈلینڈس میں کھیل کے لئے یہ شاندار ہے اور اتنے سارے کرکٹ مداح ایجبسٹن میں انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان اور بلاک بسٹر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ حال کے ٹیسٹ میچ نے ہمیں بڑے پیمانے پر کھیل کے انعقاد کے لئے ایک نیا ماڈل بنانے کا شاندار موقع دیا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ اس پہلے ٹرائل کے ضوابط کو پاکستان میچ کے لئے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ اس میں ٹکنالوجی نے بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ ہم پھرسے عالمی کرکٹ میں سب سے اچھے ماحول میں سے ایک کی شکل میں ایجبسٹن کے وقارکو بڑھاتے ہوئے ایک محفوظ ماحول بنانے کے طریقے کے طورپر اس کا استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔
پاکستان -انگلینڈون ڈے کیلئے ایجبسٹن کے میدان پر 80فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS