ہندوستان میں 80فیصد کوویڈ ۔19 معاملات بغیر علامات کے ہیں یہ تشویش ناک ہے: اعلیٰ سائنسدان

0

ہندوستان میں کورون وائرس کے 80 فیصد مریض ایسے ہیں جن میں وائرس کے علامات نہیں ہیں یا پھر اس انفیکشن کے علامات ظاہر نہیں ہوئے۔ ملک کی اعلی میڈیکل ریسرچ باڈی کے سینئر سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہ تشویش کی بات ہے۔ 
  انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ایک سینئر سائنس دان ، ڈاکٹر رمن آر گنگاکھدکر نے کہا ، "80 فیصد معاملات بغیر علامات کے ہیں ہماری سب سے بڑی پریشانی ان کی نشاندہی کرنا ہے۔ رابطہ کا پتہ لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور ہر ایک شخص کا ٹیسٹ کرنا نا ممکن جیسا ہے۔
 
خیال رہے کہ اتوار کے روز ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایسے لوگو جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئے مگر ٹیسٹ مثبت پائے گئے ان افراد کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جمع کیے گئے 736 نمونوں میں سے 186 افراد کوویڈ 19 مثبت پائے گئے اور ان لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ وائرس لے کر گھوم رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS