عراق : انسداد دہشت گردی مہم  میں 8آئی ایس دہشت گردہلاک

    0

    بغداد: عراق کے دیالہ اور صلاح الدین صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم میں اسلامک اسٹیٹ کے 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔سیکورٹی کے سیکشن سے منسلک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے 140 كلوميٹر شمال مشرق میں وادی طلاب علاقے میں سیکورٹی مہم شروع کی گئی۔ اس کے نتیجہ میں آئی ایس کے چار دہشت گرد مارے گئے اور دو موٹر سائیکلوں کے ساتھ ان کے چھ خفیہ ٹھكانے تباہ کردیئے گئے۔وہیں صلاح الدین میں پولیس کے رکن محمد البازی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے صوبے کے مغربی حصے میں واقع الجزیرہ علاقے میں کئے گئے حملے میں خود کش بیلٹ پہنے ہوئے چار دہشت گرد مارے گئے.

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS