واشنگٹن:امریکہ نے روسی سفارت خانہ سے جانکاری طلب کی ہے کہ واسکانسن کے ایک مال میں ہوئی فائرنگ میں روس کا کوئی شہری ملوث ہے یا نہیں۔
روسی سفارت خانہ نے امریکی محکمہ خارجہ سے یہ جانکاری طلب کی ہے۔
اس سے پہلے پولیس نے جمعہ کو پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وسکانسن کے مائی فیئرمال میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ پولس نے جائے واقع پر پہنچنے تک حملہ آور جائے واقع سے فرار ہوگیا۔
روسی سفارت خانہ نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹرپیج پرلکھا ہے کہ’’امریکہ میں روسی سفارت خانہ نے امریکی وزارت خارجہ سے جانکاری طلب کی ہے کہ مائی فیئر مال میں ہوئی فائرنگ میں زخمی ہوئے لوگوں میں کیا کوئی روسی شہری بھی شامل ہے۔
پولس کےمطابق عینی شاہدین نے بتایاہے کہ حملہ آور حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگیا اوراس کی عمر20 سے 39 کے درمیان تھی۔
امریکی فائرنگ: روسی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں سے جانکاری طلب کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS