مالے(ایجنسیاں) : مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی بالائی منزل سے 11افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، متاثرہ عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مزدور رہائش پذیر تھے۔
رپورٹس کے مطابق آگ عمارت کے گیراج میں لگی تھی جہاں گاڑیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے صورتحال پر قابو پانے میں چار گھنٹے کا وقت لگا۔ مالدیپ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ حادثے میں مرنے والوں میں 8 افراد بھارتی شہری ہیں۔بھارتی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں مالے میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے، جس میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ لاشوں کی حوالگی سے متعلق ہم مالدیپ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
آتشزدگی سے 8 ہندوستانی شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS