بہار میں دردناک حادثہ: 8بچوں سمیت 15 کی موت

0

حاجی پور (ایجنسیاں) : بہار کے ویشالی میں اتوار کی رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار بے قابو ٹرک کے ڈرائیور نے سڑک پر چلتے لوگوں کو روند ڈالا۔ گاو¿ں میں مذہبی بھوج کھانے کے بعد لوگ سڑک کے کنارے سے گروپ میں گھر لوٹ رہے تھے۔ اس دوران بے قابو ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایسے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں بچے زیادہ ہیں۔ بچے بھی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دعوت کھانے گئے تھے۔ یہ واقعہ ویشالی ضلع کے دیساری تھانہ علاقے کے تحت سلطان پور گاو¿ں کا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود گاو¿ں والوں میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔وزیراعلی نتیش کمار نے حادثہ پر سخت ورنج وغم کا اظہارکیا ہے اورزخمیوں کے علاج کی ہدایت دی ہے ۔ ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے لئے فی کس 2-2لاکھ اورزخمیوں کو فی کس 50-50ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS