پونے کی ایک کمپنی کے 76 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر

    0

    پونے: پونے کے صنعتی علاقہ چکان میں واقع ایک کمپنی کے 76 ملازمین کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر  پائے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ دو روز قبل کمپنی نے اپنے 900 ملازمین کے کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ کروائے تھے،جس میں سے 76 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 
    تحصیل کھید کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلرام گادوے نے بتایا کہ "اب تک 750 نمونوں کی جانچ کے نتائج موصول ہوچکے ہیں، جن میں سے 76 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں"۔ 
    انہوں نے بتایا کہ اس صنعتی علاقے میں واقع تمام کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمپنی کے احاطے میں اپنے ہر ملازم کی نبض،آکسیجن نمی کی جانچ کرے۔ انہیں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ ایسے ملازمین کی کورنا جانچ کی جائے جن کی آکسیجن کی سطح 95 فیصد سے بھی کم ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS