نئی دہلی: ملک کی تین ریاستیں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ان ریاستوں میں کورونا وائرس سے اب تک بالترتیب 485، 236 اور 145 متاثرین کی موت ہوچکی ہے, جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریباً 71 فیصد حصہ ہے۔ ان ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 18946 ہے جو کل متاثرین کا تقریباً 50 فیصد حصہ ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 37336 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1218 ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS