پاک کی جیت پرجشن منانے والوں پرسخت یوگی حکومت،درج ہوگا غداری کا کیس

0

نئی دہلی (ایجنیس): بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایسے لوگوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “24 اکتوبر کو ہند پاک میچ میں پاکستان کی جیت کے جشن میں پڑوسی ملک کی حمایت میں نعرے لگانے کے معاملے میں، یوپی پولیس نے سات لوگوں کو گرفتار کیا۔ پانچ اضلاع سے جب کہ چار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دراصل، ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان سے شکست کے بعد ریاست کے کچھ اضلاع میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔


‘تاج نگری’ :آگرہ میں تین کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے کا الزام ہے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد آگرہ کالج میں زیر تعلیم ان طلباء کو بھی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھا۔ مبینہ طور پر کشمیر کے تین طلباء نے آر بی ایس انجینئرنگ ٹیکنیکل کیمپس میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ الزام ہے کہ طلباء نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگا کر پاکستان کی جیت کی حمایت کرتے ہوئے ملک مخالف نعرے لگائے۔


پاک کی حمایت میں اسٹیٹس پر ٹیچر کی نوکری گئی:راجستھان کے ادے پور میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے واٹس ایپ پیغام پوسٹ کرنے والی ایک ٹیچر کو بدھ کے روز اسکول سے نکالے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ نیرجا مودی اسکول کی ٹیچر نفیسہ عطاری نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’جیت گئے… ہم جیت گئے‘‘۔
جموں و کشمیر: دوسری طرف جموں و کشمیر کے سامبا میں بھی دو اور لوگوں کو میچ کے بعد پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اس سے قبل سری نگر کے کرن نگر میں اس کے آئی ایم ایس اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں مقیم میڈیکل کے کچھ طلباء کے خلاف سخت غیر قانونی ( امتناعی) ایکٹ (یو پے اے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی جس میں طلباء اور دیگر کو پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے اور قابل اعتراض نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS