Image:BBC

واشنگٹن،ریو ڈی جنیریو، نئی دہلی: (یو این ائی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے قہر کی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس وائرس سے 7.66لاکھ سے زیادہ لوگوں کے متاثر ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 14.07کروڑ کے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس وارس انفیکشن سے اب تک 30.11لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے 192ممالک اور علاقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14,07,30596تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اس وائرس سے 30,11,014لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر بڑھ رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 66ہزار 904مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں کورونا متاثرین کے معاملہ میں ہندستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,47,88,109تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1,77,150لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برازیل متاثرین کے معاملے میں اب تیسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں پھر سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس سے 1,39,00,091لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس انفیکشن سے اب تک 3,71,678لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملیہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
انفیکشن کے معاملہ میں فرانس چوتھے نمبر پرہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 53.21لاکھ سے زیادہ لو گ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1,00,752مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد روس میں کورونا وائر سے تقریباً 46.40لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1,03,451لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 44.01لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1,27,508لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا سے اموات کے معاملہ میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 42.12لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 35,608لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
اٹلی میں متاثرین کی تعداد تقریباً 38.57لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1,16,,676لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اموات کے معاملہ میں اٹلی چھٹے نمبر پر ہے۔اسپین میں اس وبا سے اب تک 34.07لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 76,981لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 31.34لاکھ ہوگئی ہے اور 79,991لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 26.77لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے 59,164لوگوں کوجان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ پولینڈ میں اس وبا سے 61,825لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے اب تک 26.36لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 67,931 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے تقریباً 23.04لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کورونا سے اموات کے معاملہ میں میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 2,12,228لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ایران میں کورونا وائر س سے 22.15لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 66,327لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یوکرین میں متاثرین کی تعداد 19.99لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 41,528لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پیرو میں متاثرین کی تعداد 16.97لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ وبا کے انفیکشن 56,797لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ چیک جمہوریہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 16لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ا س وائرس سے متاثرہ اب تک 28,426لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا کے تقریباً 16لاکھ معاملے سامنے آچکے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن سے 43,328لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 15.65لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 53,711لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا کے انفیکشن سے اب تک 14.19لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا سے 17,114لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک کورونا سے 7,56,285لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 16,243مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ایک دیگر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 7,15,253لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے انفیکشن سے 10,283مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کے نئے معاملات کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS