اورنگ آباد: (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 6738 نئے کیسز سامنے آئے اور 168 مریضوں کی موت ہو گئی۔
صحت افسران نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلع ہیڈکوارٹر سے یو این آئی کے ذریعے یکجا کیے گئے تفصیلات کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا کے 439 نئے کیسز سامنے آئے اور 37 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 1437 نئے کیسزدرج کیے گئے اور 29 افراد کی موت ہوئی جب کہ اورنگ آباد میں 946 افراد کے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی اور 26 مریض ہلاک ہوئے۔ عثمان آباد میں 813 نئے کیسز سامنے آئے اور 24 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح پربھنی میں 659 نئے کیسز اور 24 افراد کی موت، ناندیڑ میں 661 نئے کیسز اور 17 مریضوں کی موت، ہنگولی میں 128 نئے کیسز اور سات افراد کی موت اور جالنا میں 908 نئے کیسز درج کیے گئے جب کہ چھ افراد کی موت ہو گئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 6738 نئے کیسز، 168 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS