کانگریس کے کھاتے سے 65 کروڑ روپے نکلے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): محکمہ انکم ٹیکس نے منگل (20 فروری) کو کانگریس کے 115 کروڑ روپے کے بقایا ٹیکس سے 65 کروڑ روپے نکال لیے۔ پارٹی نے بدھ (21 فروری) کو انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (ITAT) میں اس کے خلاف شکایت کی ہے۔ کانگریس نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ٹیکس بقایا جات سے متعلق معاملے کی سماعت انکم ٹیکس اپیل ٹریبونل میں زیر التوا ہے۔

آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ٹریبونل کے فیصلے کا انتظار کرنے سے پہلے ہی پارٹی کے بینک کھاتوں سے رقم نکال لی۔ کانگریس نے اپیل کی کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوجاتا تب تک محکمہ آئی ٹی کو کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہئے۔اس سے قبل 16 فروری کو کانگریس نے محکمہ انکم ٹیکس پر پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہوا اتحاد

کانگریس کے قومی خزانچی اجے ماکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انکم ٹیکس نے یوتھ کانگریس اور کانگریس پارٹی سے 210 کروڑ روپے کی ریکوری مانگی ہے۔ چند گھنٹے بعد انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل نے کانگریس کے کھاتوں کو منجمد کرنے کے فیصلے کو مستردکر دیا تھا۔ کانگریس نے ٹریبونل میں عرضی بھی داخل کی تھی جس پر سماعت کیلئے 21 فروری کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS