ماسکو: (اسپوتنک) بولیویا میں چلی کی سرحد کے نزدیک ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 6 لوگوں کی موت اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
اربول ریڈیو اسٹیشن نے جمعرات کو مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چلی کی سرحد پر واقع اورورو شہر اور پسیگا گاؤں کو جوڑنے والی سڑک پر بدھ کو یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی جن میں ایک سال کی بچی بھی شامل ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ٹکر سے منی بس پوری طرح تباہ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS