دنیا میں 10075115 لاکھ افراد کورونا سے متاثر،تعداد اموات 500626 لاکھ 

    0

    نئی دہلی: مہلک کورونا وائرس (کووڈ۔19) کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک یہ دنیا بھر میں 10075115 افراد کو متاثر کرچکا ہے اور 500626 لاکھ
    سے زیادہ افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔ 
    کووڈ ۔19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اورروس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ
    سے، امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
    ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1990 میں کورونا انفیکشن کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 529577 ہوگئی ہے۔ اس
    مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 414 افراد کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 16103 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 203328 فعال
    معاملے ہیں اور اب تک 310146 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست
    میں چوتھے نمبر پر ہے۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹرفارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے
    والے امریکہ میں کورونا سے  2596537 افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہاں تعداد اموات 128152 ہے۔  برازیل میں اب تک 1315941 افراد کو کورونا نے
    اپنی زد میں لیا ہے، جب کہ  57103 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا پھیل رہی ہے اوریہاں 627646 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے اب تک 8969 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ
    دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 311727 افراد اس وبا سے متاثر اور 43598 افراد ہلاک
    ہوچکے ہیں۔
    پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 275989 اور مرنے والوں کی تعداد
    9135 ہوگئی ہے۔ چلی میں اب تک 267766 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5347 ہے۔
    آٹھویں نمبر پر پہنچنے والے اسپین میں اب تک 248469 افراد انفیکٹیڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 28341 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی
    تباہی مچائی ہے۔ اب تک 240136 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34716 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    خلیجی ملک ایران میں،جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 220180 تک پہنچ چکی ہے اور 10364 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
    میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 212802 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی
    وجہ سے 26381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں،کورونا وائرس کی وجہ سےصورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 199473 افراد
    متاثر ہوئے ہیں اور 29781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 198883 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور4035 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی
    تعداد 195883 پوگئی ہے اور 5082 افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے جرمنی میں 194458 افراد کو متاثر کیا اور 8968 افراد کو
    ہلاک کیا۔دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اہم مرکز چین میں اب تک 84742 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس کی زد میں آکر 4641 افراد کی اموات
    ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9732، کناڈا میں 8576، نیدرلینڈ میں 6124، سویڈن میں 5280، ایکواڈور میں 4424، سوئٹزرلینڈ میں 1962، آئرلینڈ میں 1734 اور پرتگال میں 1561 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS