مرزا پور: ( یواین آئی) اتر پردیش کے مرزاپور شہرکوتوالی علاقے میں چھوٹی گدری محلے میں آج ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے میں دب کرایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔
مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہرکوتوالی تھانے کچھ دوری پر واقع گدری محلے میں اوما شنکر اپنے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ آشوتوش کے مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہے تھے ۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی بیوی گڈیا دیوی دو بیٹے شبھم اور سورب اور بیٹی سندھیہ تھی ۔
آج صبح تقریبا تین بجے اچانک مکان کی چھت گر گئی ۔ جس میں پورا کنبہ ملبے میں دب گیا۔ مکان گرنے کی آواز پرآس پاس کے لوگ جاگ گئے اور راحتی کام کے لئے دوڑے ۔ پولیس نے راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے فائر بریگیڈ کے ساتھ جے سی بی مشین منگوا کر راحت و بچاؤ کارروائیوں کا آغاز کیا ۔ سب سے پہلے شھبم کو نکالا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی تھی۔
تقریباَ تین چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسی طرح سب کو نکال لیا گیا۔ لیکن سب کی موت ہوگئی تھی۔
ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر یوگیشور رام مشرا دیگر افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر موجود تھے۔
مرزاپور میں مکان کی چھت گزنے سے 5 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS